اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سرحدی گارڈ کےکمانڈر حامد الحسینی نے شام کی عراق سے ملنے والی سرحد کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کا کنٹرول مکمل طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ میں ہے اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی کوئی دراندازی نہیں ہو سکتی۔
عراق کی سرحدی گارڈ کےکمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق،شام اور اردن کے سرحدی علاقوں سے لے کر صوبہ الانبار تک خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی حکومت نے 21 دسمبر 2017 کو عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی شکست کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردوں کی باقیات کے خلاف عراق کےمختلف علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.......
/169